معمولی تلخ کلامی پر سات افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
میانی کے نواحی گاؤں میں عدنان اور اس کا والد عنایت پر ڈیرے پر فائرنگ
میانی نامہ نگار )میانی کے نواحی گاؤں ودھن معمولی تلخ کلامی پر سات افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق میانی کے نواحی گاؤں ودھن میں کچھ روز قبل عدنان اور محمد ریاض وغیرہ میں کچھ روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی،عدنان اور اس کا والد عنایت اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ اچانک محمد ریاض،حسرت،عدنان،حسین اعجاز اور دو نامعلوم ڈیرے پر آ گئے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے ، ملزم فرار ہو گئے ، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سرگودہا ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا ہے ۔