کمرمشانی میں ڈرائیونگ لائسنس اجرا کاؤنٹر کے قیام کا مطالبہ

 کمرمشانی میں ڈرائیونگ لائسنس اجرا کاؤنٹر کے قیام کا مطالبہ

ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد عوام کو لائسنس کے حصول میں مشکلات

کمرمشانی (نمائندہ دنیا) سول سوسائٹی کمرمشانی نے آئی جی پنجاب، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ کمرمشانی تھانے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے مستقل کاؤنٹر قائم کیا جائے ۔سول سوسائٹی کے مطابق ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد عوام کو لائسنس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تحصیل عیسیٰ خیل کی آبادی دو لاکھ سے زائد ہے جبکہ کمرمشانی میں صرف ایک پولیس موبائل وین کے ذریعے ٹیسٹ لیا جاتا ہے ، جس پر شدید رش ہوتا ہے ۔ مطالبہ کیا گیا کہ عیسیٰ خیل میں بھی ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے تاکہ شہریوں کو کئی دن انتظار اور مشکلات سے نجات مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں