مسلم خاتون کا نقاب اتارنے سے بھارت کا تعصب سامنے آگیا،عبدالمنعم اعوان ، قاری ثنا اللہ

مسلم خاتون کا نقاب اتارنے  سے بھارت کا تعصب سامنے  آگیا،عبدالمنعم اعوان ، قاری ثنا اللہ

میانی نامہ نگار ) مسلم خاتون کا نقاب اتارنے سے بھارت کا مسلم دشمنی اور مذہبی تعصب سامنے آگیاہے عبدالمنعم اعوان امیر جماعت اسلامی، قاری ثنا اللہ صدر آئمہ مساجد تھانہ میانی نے۔۔

 کہا بہار کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے زبردستی نقاب اتارنا ایک شرمناک فعل ہے۔جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دونوں علماء نے کہا کے اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان بنانے کا قائد اعظم کا فیصلہ درست تھا انہوں نے کہا کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے واقعے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اس واقعے سے بھارت کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں