قحبہ خانے پر چھاپہ، 2خواتین ،3مرد گرفتار،اشتہاری،نائیکہ فرار

قحبہ خانے پر چھاپہ، 2خواتین ،3مرد گرفتار،اشتہاری،نائیکہ فرار

نائیکہ کے شوہر شوکت ،ہارون، سجاد، صبا اور عالیہ کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ اربن ایریا پولیس کا اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر قحبہ خانے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت پانچ افراد گرفتار، اشتہاری اور نائیکہفرار ہو گئے ، پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ ایک اشتہاری محمدی کالونی میں شوکت اور صائمہ کے قحبہ خانے پر چھپا ہوا ہے جس پر ریڈ کیا گیا تو نائکہ اور اشتہاری موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے نائیکہ کے شوہر شوکت ،ہارون، سجاد، صبا اور عالیہ بی بی کو حراست میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں