ڈپٹی کمشنر کا پولیو ٹیموں کو فرائض کی ادائیگی پر خراج تحسین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے پولیو ٹیموں، ہیلتھ ورکرز، سپروائزرز، رضاکاروں اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
سخت موسم اور فیلڈ میں دشوار حالات کے باوجود مرد و خواتین ورکرز نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیے ، جو قابل تحسین ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی جذبے اور مسلسل کوششوں کے ذریعے انشاء اﷲ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔