پیدائش ، نکاح ،طلاق ، وفات کے سرٹیفکیٹ اجرائکی ایپ فعال
اب عوام گھر بیٹھے سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ، آصف اقبال ملک
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ نے عوام کی سہولت کیلئے پیدائش ، نکاح ، طلاق ، وفات کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے آن لائن ایپ ایکٹیویٹ کر دی گئی ہے ، اب عوام گھر بیٹھے سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں یہ بات ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودہا دویژن آصف اقبال ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودہا بابر شہزاد رانجھا ، نے شاہ پور میں لوکل گورنمنٹ کے دفاتر کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد بلال ودیگر ان کے ہمراہ تھے ۔
انہوں نے یونین کونسلوں کا ریکارڈ چیک کیا ، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے سیکرٹری یونین کونسلوں کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور آنے والے سائلین کو چکر نہ لگوائیں ، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ پور چوہدری اجمل منیر نے انہیں بتایا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل شاہ پور میں بھی ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی شروع کر دی گئی ہے ، عوام کو مطلوبہ معلومات درست طریقے سے درج کرنی چاہئیں ۔