سرگودھا میں باسی اور چھوٹی مچھلیاںفروخت، شہری پریشان

سرگودھا میں باسی اور چھوٹی مچھلیاںفروخت، شہری پریشان

محکمہ فشریز کے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے غیر معیاری مال بک رہا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ فشریز کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث بازاروں میں غیر معیاری، باسی اور چھوٹی سائز والی مچھلیاں سر عام فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ فشریز افسران کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ فشریز کے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے یہ غیر معیاری مچھلیاں صارفین تک پہنچ رہی ہیں، جس کے خلاف محکمہ کی جانب سے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔اسی طرح پرائیویٹ فش فارمز کے مالکان بھی افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے مچھلیوں کو غیر معیاری خوراک دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے مچھلی استعمال کرنے والے افراد صحت کے مسائل سے دوچار ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں