مرغیوں سے لوڈ گاڑی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری

مرغیوں سے لوڈ گاڑی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرغیوں سے لوڈ گاڑی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری،بتایا جاتا ہے کہ گھلاپور کے قریب مرغیوں سے بھری گاڑی پھسلن کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنیوالی گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر نہر میں جا گری جس سے لاکھوں روپے مالیت کی مرغیاں نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں،

جبکہ حادثے میں ڈرائیور اور کلینر کو بچانے لیا گیا ،معلوم ہوا ہے کہ گاڑی شیڈ سے مرغی لوڈ کر کے پشاور جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ،اطلاع ملنے پر گاڑی کو کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں