پر تشدد واقعات ،میاں بیوی 2بھائیوں سمیت 5زخمی

پر تشدد واقعات ،میاں بیوی 2بھائیوں سمیت 5زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران چک قاضی میں سابقہ رنجش پر آصف وغیرہ نے سرفراز احمد اور اسکی بیوی نازیہ بی بی کو روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،

ڈیرہ قدیم میں مقدمہ بازی کی رنجش پر عمر فاروق اور اسکے ساتھیوں نے فرخ جاوید کو کلہاڑی اور سوٹے مار کر لہولہان کرد یا،48جنوبی میں زمین کے تنازعہ پر شہزاد وغیرہ نے کلہاڑی اور ہنٹر وں سے حملہ کر کے شہروز اور اسکے بھائی شہریار کو شدید زخمی کر دیا،اور فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں