فلنگ سٹیشن پر ڈاکہ،مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا

فلنگ سٹیشن پر ڈاکہ،مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دوران فروکہ پھاٹک کے قریب واقع محمد حمزہ کے فلنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ محمد اسلم کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،

116جنوبی کے قریب نامعلوم ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر ریحان اقبال سے موٹرسائیکل،نقدی وموبائل چھین لیا،اسی طرح نبی شاہ بالا میں سیم نالہ کے قریب دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر محمد ارسلان سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ،جبکہ ظفر کالونی میں محمد ارشاد کی فرنیچر ورکشاب سے بھاری مالیت کی مشینری،58جنوبی کے مظہر کی دوکان سے ڈمپرٹرک کے قیمتی پارٹس،142جنوبی کے محمد حسین کے گھر سے بچوں کی شادی کیلئے رکھے 1لاکھ 20ہزار روپے اور قیمتی زیورات ،ٹھٹھی مظلم کے محمد بلال کے رقبہ سے قیمتی سولر سسٹم،47شمالی کے فواد ،اولڈ سول لائن میں محمد عمیر،عادل پارک کے احمدرضا،جلہ مخدوم کے محمد اکرم کو نامعلوم افراد نے قیمتی موبائلز سے محروم کر دیا علاوہ ا زیں 106جنوبی کے ساجد حسین کے ڈیرہ سے نامعلوم افراد 26لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کھول کر لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں