ونٹر فیسٹیول 2025ء کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

ونٹر فیسٹیول 2025ء کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عوام کو مثبت تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ونٹر فیسٹیول 2025ء کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،

 ونٹر فیسٹیول 23دسمبر 2025ء تا 06جنوری 2026ء تک جاری رہے گا جس میں میوزیکل، جمناسٹک و میجک شو، ڈھول بھنگڑا، آتش بازی، اونٹ سواری، گھڑ سواری، آئس لینڈ ماڈل، پلے لینڈ، داستاں گوئی، کتاب میلہ، تجارتی ، دستکاری و فوڈ سٹالز سمیت فیملیز کیلئے دیگر رنگا رنگ پروگرام شامل ہوں گے ، فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 23 دسمبر 2025ء کو جوائے لینڈ بمقام کمپنی باغ بوقت شامل 5 بجے منعقد ہوگی، افتتاحی تقریب میں لوک فنکار فضل جٹ کی خصوصی پرفارمنس کے ساتھ صوفی مست ڈھول پرفارمنس بھی شامل ہوگی، عوام کو مثبت تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کی زیر سرپرستی مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا چوہدری محمد ارشد کی ہدایات پر پی ایچ اے ونٹر فیسٹیول کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور فیسٹیول کے باوقار انعقاد کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں قائم کرتے ہوئے ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں