دکانداروں پر تشدد میں ملوث میونسپل کارپوریشن اہلکار معطل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے عملہ اور دکانداروں کے درمیان ہونے والے تشدد کے واقعے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر /چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد نے ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا
باضابطہ تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ سی او ایم سی کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض قانون کے دائرے میں رہ کر انجام دینے چاہئیں اور تاجروں کے ساتھ زیادتی ناقابل قبول ہے ۔ ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔