خوشاب سے سرگودھا سڑک کیلئے فنڈز مختص کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خوشاب سے سرگودھا تک سڑک کو دو رویہ کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز مختص کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی
پی ٹی آئی دور حکومت میں میانوالی سے براستہ خوشاب سرگودھا منی موٹروے کی منظوری دی تھی جو میانوالی سے خوشاب تک مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے جبکہ خوشاب سے سرگودھا تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے بھی کام تیزی سے جاری ہے ،جلد دریائے جہلم شاہ پور سے سرگودھا تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا ۔