سردی کی لہر سے نمونیا کے مریض بڑھنے لگے ،ہسپتالوں میں اقدامات کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں حالیہ سردی کی لہر سے نمونیا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت کے افسران اور سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ،
جس پر سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز صحت میں محکمہ صحت نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات میں بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔