شہر کے پارکس اور سبزہ زار شہریوں کیلئے قیمتی اثاثہ ،کمشنر

شہر کے پارکس اور سبزہ زار شہریوں کیلئے قیمتی اثاثہ ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا نے بلاک نمبر ایکس، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع پارک کی بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد ارشد نے بریفنگ میں بتایا کہ پارک میں جاری تعمیراتی اور بحالی کا کام آئندہ دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پارک میں نئی کنوپیاں نصب کی جا رہی ہیں، لائٹس فعال کی جا رہی ہیں اور جاگنگ ٹریک کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ کمشنر سرگودہا نے کہا کہ شہر کے پارکس اور سبزہ زار شہریوں کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے یہ پارکس دوبارہ خوبصورت باغات کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کمشنر سے ملاقات کے دوران پارکس کی بحالی پر ان کی کاوشوں کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پارکس کو اپنا سمجھ کر سنبھالیں اور بچوں کو بھی ان کی حفاظت کی ترغیب دیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں