جنرل سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری
خوشاب (نمائندہ دُنیا)مین بازار قائد آباد میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے ایک جنرل سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا لیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔