ڈپٹی کمشنر میانوالی کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلا ف ورزی کر نیوالے 25میڈیکل سٹوروں اور فارمیسی مالکا ن کے کیسوں کی سماعت کی۔انھوں نے تمام کیسوں کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 15 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو وراننگ، 8میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ ریفر کر دیا،ایک میڈیکل سٹور کے مالک کے خلاف ایف آئی آر دج کرنے کا حکم دیا جبکہ ایک کیس کی رپورٹ موصول ہونے تک سماعت آئندہ اجلاس تک ملتو ی کر دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے کوالٹی بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق تما م میڈیکل سٹوروں، فارمیسیز اور ادویات فروخت کرنیوالی کمپنیوں کی با قاعدگی سے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور غیر رجسٹرڈ، ممنوعہ، زائد المعیاد ادویات فروخت اور ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسی مالکا ن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہوش نگاہ، ڈرگ انسپکٹر تحصیل عیسیٰ خیل و میانوالی محمد عامر اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں محمد اسامہ ابراہیم نے شرکت کی۔