سیاسی و اقتصادی استحکام کیلئے انصاف ناگزیرہے ،ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(دنیا فورم )سابق امیدوار حلقہ پی پی 74اور معروف قانون دان ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام کیلئے انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے ، ایک دوسرے کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے کی سیاست کو ترک ہونا چاہئے ، خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ۔۔۔
جو حکومتیں عوام کی بجائے 47 فارم پر برسر اقتدار آتی ہیں ان کا وطیرہ لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہوتا ،پاکستان میں بقول حکومتی نمائندوں کے قرض ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے مگر موجودہ حکومت نے محکموں پر محکمے قائم کر کے تاجروں اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں،کمر توڑ مہنگائی میں عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے اس وقت پاکستان کے 80 فیصد عوام بمشکل اپنے گھروں کا گزارہ چلا رہے ہیں اور لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ترین ہوتا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم منتشر قوم بن چکے ہیں، معاشرہ حق بات کرنیوالے لوگوں سے خالی ہوتا جارہا ہے ۔