ستھرا پنجاب پروگرام میں ناقص کارکردگی ٹھیکیدار کو جرمانہ کمپنی کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا حکم

ستھرا پنجاب پروگرام میں ناقص کارکردگی ٹھیکیدار کو جرمانہ کمپنی کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا حکم

کارکردگی پر اظہار تشویش ،سی او ایس ڈبلیو ایم سی کو ضابطہ کی کا رروائی کے احکامات جاری ،سٹی بیوٹیفکیشن اور دیگر جاری منصوبوں کی سیف سٹی کے تحت مانیٹرنگ کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان نے ستھرا پنجاب پروگرام میں ناقص کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی او ایس ڈبلیو ایم سی کو فوری ضابطہ کی کا رروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ کمپنی کے مانیٹرنگ افسر وں اور ٹھیکیدار کو جرمانے کئے جائیں اور کمپنی کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا حکم دیدیا اور اس کہا کہ اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے سٹی بیوٹیفکیشن اور دیگر جاری منصوبوں کی مکمل نگرانی کے لیے پنجاب سیف سٹی کے تحت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔یہ ہدایات کمشنر نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کے دوران جاری کیں.

اجلاس میں فیسکو اور ہائی ویز کے حکام نے سٹی روڈ اور کچہری بازار کے بیوٹیفکیشن منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فوڈ اتھارٹی نے اپنی ہفتہ وار سرگرمیوں اور ایکشن رپورٹ پیش کی، جبکہ ایم ڈی واسا نے واٹر ورکس کی بحالی اور میگا سیوریج پراجیکٹ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں کمشنر نے ضلع کونسل کی نئی گاڑیوں اور مشینری کے استعمال کی رپورٹ بھی طلب کی۔ اجلاس میں سی او ایم سی، ایم ڈی واسا، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، ہائی ویز اور فوڈ اتھارٹی کے افسران شریک ہوئے ۔ ۔ شہریوں نے کمشنر کے اقدام پر خوشی کا اظہا ر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بہتر ہوگا بلکہ دیگر محکموں کے کام چور ملازمین کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی اور وہ زیادہ توجہ سے کام کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں