نامعلوم شخص نوسربازی کر کے پنشنر کے اکاؤنٹ کا صفایا کر گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم شخص نوسربازی کے ذریعے پنشنر کے اکاؤنٹ کا صفایا کر کے رفوچکر ہو گیا، 63جنوبی کا رہائشی سید رسول مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے گیا۔۔۔
جہاں ایک نامعلوم نوجوان نے اسے کہا کہ آپ اے ٹی ایم کارڈ مجھے دو میں پیسے نکال دیتاہوں، اس دوران ملزم نے کارڈ مشین میں پھنس جانے کا ڈرامہ کیا اور غائب ہو گیا، بینک سے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ کارڈ پھنسا ہی نہیں، جبکہ اکاؤنٹ چیک کرنے پر اس میں پڑے 1لاکھ 82ہزار روپے غائب پائے گئے جس پر نامعلوم نوسر باز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔