اونچی آواز میں ڈیک پر گانے چلانے والے شہری کیخلاف مقدمہ

اونچی آواز میں ڈیک پر گانے  چلانے والے شہری کیخلاف مقدمہ

شاہ پور صدر (نامہ نگار )اونچی آواز میں ٹیپ ڈیک لگانا مہنگا پڑ گیا ،ٹیپ ڈیک پر گانے چلانے والا شہری کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ پور سٹی تنکی والا میں موجود تھی کہ شہری نے اطلاع دی کہ مدثر علی ولد علی محمد قوم کچھی ساکن کچھی جاگیر اونچی آوا ز میں گانے چلا لگا کر عوام الناس کے امن میں خلل پیدا کر رہا ہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدثر علی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور ٹیپ ڈیک سمیت ملزم گرفتار کر لیا ملزم کو حوالات میں بند کرکے ساونڈ ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں