ویزہ لگوانے کا جھانسہ دے کر شہری کو 16لاکھ روپے سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بیرون ملک کا ویزہ لگوانے کا جھانسہ دے کر شہری کو 16لاکھ روپے سے محروم کر دیا۔۔۔
لڈے والا کے نصرت حیات سے محمد عرفان نے اٹلی کا ویزہ لگوانے کلئے 15لاکھ 94ہزار روپے وصول کئے نہ تو ویزہ لگوایا اور نہ ہی رقم واپس کی بلکہ موصوف اپنے بند اکاؤنٹ کا مذکورہ مالیتی جعلی چیک دے کر روپوش ہو گیا،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔