سرگودھا:مہمان بن کر آنیوالے 4افراد نے گھر کا صفایا کر دیا
51 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لیے ،مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)النواز ویلی کے رہائشی ساجد حسن کے گھر مہمان بن کر آنے والے چار افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی، نے کمروں کا سامان بکھیر کر 51 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے زیورات، نقدی، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر رفوچکر ہو گئے ۔ ملز موں میں محمد ریاض، اس کی بیوی نگینہ اور دو دیگر افراد شامل تھے ، جو ساجد حسن کے جان پہچان والے تھے ۔ گزشتہ شام یہ گھر آئے اور نگینہ نے کہا کہ وہ ہڑپہ جا رہے ہیں، دھند کی وجہ سے موٹر وے بند ہے ، آج رات یہاں رک کر صبح روانہ ہوں گے ۔ ساجد اور اس کے اہل خانہ نے مہمان نوازی کے طور پر انہیں رہنے دیا۔صبح اٹھنے پر معلوم ہوا کہ مہمان غائب ہیں اور کمروں کا سامان بکھرا ہوا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔