ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
ہیلتھ سروسز،بالخصوص ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات دیکھے
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ہیلتھ سروسز، بالخصوص ادویات کی دستیابی، ادویات کے ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے عزیز و اقارب سے براہِ راست ملاقات کی اور علاج معالجے سے متعلق امور دریافت کیے۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہارون طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔