وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد، ساہی وال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز دیگر کی موک ایکسرسائز
ساہی وال / سرگودہا (نمائندہ دنیا) تحصیل بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز، سپروائزرز اور نو تعینات کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہی وال میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد کے پیش نظر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب 6 جنوری کو نو تعینات کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گی۔ اس موقع پر تحصیل ساہی وال سمیت صوبہ بھر سے ایل ایچ ڈبلیوز، ایل ایچ ایسز اور سی ایچ انسپکٹرز یکساں لباس اور فراہم کردہ کٹ کے ہمراہ شرکت کریں گی۔