پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ خوشاب کے زیرِ اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی

 پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ خوشاب  کے زیرِ اہتمام ذوالفقار علی بھٹو  کی سالگرہ منائی گئی

خوشاب (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیرِ اہتمام پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت ضلعی صدر لیڈیز ونگ تطہیر صابرہ نے کی، جبکہ پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر محترمہ گوہر جمال مہمانِ خصوصی تھیں۔ تقریب میں خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شہید بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں