پیرافورس میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ شروع ،ڈی سی کا انتظامات کا جائزہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں انویسٹی گیشن آفیسرز اور انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کے سلسلے میں پولیس لائنز میں جاری فزیکل ٹیسٹ کے موقع پر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔
فزیکل ٹیسٹ شروع ہو گئے ہیں جو 7 جنوری تک جاری رہیں گے ، جن میں مرد و خواتین امیدوار شریک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بایومیٹرک تصدیق، سیکیورٹی انتظامات، میڈیکل سہولیات اور ٹریفک مینجمنٹ کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بھرتی کا عمل میرٹ اور شفافیت کے مطابق مکمل کیا جائے ۔