کسانوں کیلئے جاری نئے ہائی ٹیک پروگرام بارے آگاہی سیمینار
درخواستوں کی وصولی جاری ،قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرناہونگی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر :مقررین کا اظہار خیال
شاہ پورصدر(نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زرعی معیشت کے استحکام اور کاشتکار کی خوشحالی کیلئے روایت شکن اقدامات فروغ دے رہی ہے جس کے مستقبل میں دور رس اثرات برآمد ہوں گے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ اسرار حسین کاظم ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گوہر رحمٰن نے قریبی قصبہ ٹھٹھی نیکا معروف کاشتکار رانا کریم داد جھمٹ کے ڈیرے پر حکومت پنجاب کے کسانوں کیلئے جاری کردہ نئے ہائی ٹیک پروگرام کے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے سونا اگلتا پنجاب پروگرام کے تحت محکمہ فیلڈ ونگ زراعت پنجاب میں کسانوں کیلئے قرض حسنہ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ یہ سکیم ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے پہلے ہائی ٹیک فارم میکانائز یشن فنانسنگ پروگرام کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے قرضوں کی ادائیگی کیلئے 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گی ہے ، سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی ۔