3گھروں،ورکشاپ،دکان ،اور ڈیرے پر چوری کی وارداتیں
3گھروں،ورکشاپ،دکان ،اور ڈیرے پر چوری کی وارداتیںڈاکوئوں نے رضوان سے 1لاکھ 95ہزار روپے کیش چھین لیا اور فرار ہوگئے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران استقلال آباد کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رضوان سے 1لاکھ 95ہزار روپے کیش چھین لیا اور فرار ہوگئے ،جبکہ فاطمہ جناح کالونی کے محمد اشرف، بلاک نمبر14کی شاہدہ انجم اورواٹر سپلائی روڈ کے جاوید اقبال کے گھر وں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی وغیرہ ،گل والا کے احمد علی کی ورکشا پ اور ممتاز کالونی کے محمد قیصر کی دوکان سے بھاری مالیت کا متفر ق سامان،اور سپیئر پارٹس،135شمالی کے محمد فاروق کے ڈیرہ سے ساڑھے 10لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے دریں اثناء 132شمالی کے رہائشی عمر فاروق کو گرین بس میں سفر کے دوران رش کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم جیب تراش نے نقدی و قیمتی موبائل سے محروم کر دیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔