ڈکیتی اور چوریاں،نقدی ،فونز،کار،موٹر سائیکلیں لوٹ لیں

ڈکیتی اور چوریاں،نقدی ،فونز،کار،موٹر سائیکلیں لوٹ لیں

ڈکیتی اور چوریاں،نقدی ،فونز،کار،موٹر سائیکلیں لوٹ لیںکئی گھروں کا صفایا کر دیا گیا ،ڈیروں سے مویشی چوری ،جیبیں کاٹ لی گئیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 49شمالی کے قریب محمد احمد نامی شخص سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین لی ،اسی طرح محمدی کالونی میں دو موٹرسائیکل سوار محمد علی سے قیمتی موبائل چھین کر لے گئے ،جبکہ 15جنوبی کی عروج فاطمہ،36شمالی کے عبدالوحید،19شمالی کے عدنان احمد،پھلروان کے نور احمد کے گھروں سے مجموعی طور پر نصف کروڑ روپے سے زائد کا مال و زر ،موضع لک کے محمد اعجاز ،واٹر سپلائی روڈ کے طاہر اقبال،اسلام پورہ کے شعیب کی دوکانوں سے بھاری مالیت کا سامان،اقبال کالونی سے میثم رضا کی دو لاکھ روپے مالیت کی فائبر کیبل،گلبرگ سٹی سے سجاد احمد کی 65لاکھ روپے مالیت کی کار،سردار پور نون سے محمد احمد،کارخانہ بازار سے محمد اصغر،سلیمان پورہ سے عمر فاروق کی موٹرسائیکلیں ،59شمالی کے محمد فاروق،3شمالی کے غلام شبیرکے ڈیرو ں سے 9لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے علاوہ ازیں بلاک نمبر14کے عبدالحنان،فاطمہ جناح کالونی کے غلام عباس،جوہر کالونی میں غلام سجادکو نامعلوم جیب تراشوں نے قیمتی موبائلز سے محروم کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں