6شہریوں کے ساتھ فراڈ کے واقعات،کروڑوں ہڑپ

6شہریوں کے ساتھ فراڈ کے واقعات،کروڑوں ہڑپ

محمد احسان سے محمد ندیم نے 867گرام سونا امانتاًلے کر خورد برد کرلیا گیا آصف کے 1کروڑ 75لاکھ،نجوا شہزاد کے 1کروڑ،غلام مرتضیٰ کے 17لاکھ ہڑپ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں بلاک نمبر14کے محمد احسان سے محمد ندیم نے 867گرام سونا حاصل کر کے امانت میں خیانت کے ذریعے خورد برد کر لیاجبکہ کوٹ حاکم خان کے آصف جاوید سے حماد ظفر نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران 1کروڑ75لاکھ روپے ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کی نجوا شہزاد سے محمد وقاص نے پراپرٹی دلوانے کا جھانسہ دے کر 1کروڑ وپے ،46شمالی کے غلام مرتضیٰ سے الطاف نے 17لاکھ روپے ،45جنوبی کے خالد محمود سے محمد سلیم نے مویشیوں کی خرید و فروخت کے دوران 45لاکھ روپے ،پھلروان کے وقاص سے محمد زبیر نے 2لاکھ روپے ہتھیا لئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں