ناقص نکا سی آب ،بھاگٹانوالہ کا مین بازار تالاب بن گیا

 ناقص نکا سی آب ،بھاگٹانوالہ کا مین بازار تالاب بن گیا

ناقص نکا سی آب ،بھاگٹانوالہ کا مین بازار تالاب بن گیاجگہ جگہ جمع گندہ پانی کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا محال ہو کر رہ گیا

بھاگٹانوالہ (نامہ نگار)بھاگٹانوالہ کا مین بازار میں ناقص نکاسیٔ آب کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، جس سے انتظامیہ کی کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ بازار میں جگہ جگہ جمع گندے پانی نے شہریوں کا پیدل چلنا محال کر دیا ہے جبکہ نمازیوں کو مساجد تک آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی دکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی کے باعث بدبو اور کیچڑ پھیل چکا ہے ، جو موذی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے ۔ بچوں، بزرگوں اور خواتین کے لیے بازار سے گزرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے ، جبکہ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسیٔ آب کا مؤثر انتظام کیا جائے ، نالوں کی صفائی اور مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں