دوست پر بھروسہ کرنے والے شہری کی جمع پونجی لٹ گئی

دوست پر بھروسہ کرنے  والے شہری کی جمع پونجی لٹ گئی

شاہ پور صدر (نامہ نگار)محمد اعظم ولد محمد، ملازم سکنہ جلپانہ نے پولیس تھانہ شاہ پور صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے دوست ملک محمود اسلم ولد محمد اسلم سکنہ نوشہرہ ضلع خوشاب کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔

 اور دونوں مل کر پراپرٹی کا کاروبار کرتے تھے ۔محمد اعظم کے مطابق ملک محمود اسلم نے کاروبار کے لیے ان سے 80لاکھ روپے لیے اور زمین خرید کر کاروبار شروع کیا۔ کچھ عرصہ بعد حساب کتاب کرنے پر رقم، پرافٹ سمیت، ایک کروڑ روپے ہو گئی۔ محمود اسلم نے موقع پر 20لاکھ روپے ادا کیے اور بقایا رقم کے لیے چیک دیا، لیکن جب چیک کیش کروانے گیا تو اکاونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہیں ہو سکی۔محمد اعظم نے بتایا کہ محمود اسلم نے رابطہ کرنے پر ٹال مٹول شروع کر دی اور بعد ازاں رقم دینے سے انکار کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں