وسیم گوندل کی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

 وسیم گوندل کی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

وسیم گوندل کی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان پارٹی قیادت کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے

بھیرہ (نامہ نگار )باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن کے بھائی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری وسیم افضل گوندل پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چودھری وسیم گوندل اور پارٹی قیادت کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور ان کی باقاعدہ واپسی کا اعلان جلد متوقع ہے ۔ پارٹی قیادت نے شمولیت کے حوالے سے مثبت اشارے دیے ہیں اور تنظیمی سطح پر مشاورت مکمل کی جا رہی ہے ۔ سیاسی حلقوں کے مطابق ان کی ممکنہ واپسی کو علاقائی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ چوہدری ندیم افضل چن بھی ماضی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے ، جہاں انہیں سابق وزیرِ اعظم کا معاونِ خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد انہیں پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ چودھری وسیم افضل گوندل کی واپسی سے پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے اور یہ آئندہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں