شبِ معراج پر خصوصی عبادات نوافل، تلاوتِ قرآن پاک

شبِ معراج پر خصوصی عبادات  نوافل، تلاوتِ قرآن پاک

موچھ (نمائندہ دنیا)ملک بھر میں شبِ معراج مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ گزشتہ رات موچھ، محمدیاروالا، دلیوالی اور گرد و نواح میں بھی یہ بابرکت رات نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

شبِ معراج اسلامی تاریخ کی عظیم ترین اور مقدس راتوں میں شمار ہوتی ہے ، جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمدؐ کو ایک ہی رات میں مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ اور پھر آسمانوں کی سیر کروا کر اپنے قربِ خاص سے نوازا۔ یہ واقعہ ایمان افروز، عقیدے کو مضبوط کرنے والا اور امتِ مسلمہ کے لیے ہدایت، صبر اور استقامت کا عظیم پیغام رکھتا ہے ۔شبِ معراج کے موقع پر ملک کے طول و عرض میں مساجد، خانقاہوں اور دینی مراکز کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور خصوصی عبادات، نوافل، تلاوتِ قرآن پاک، درود و سلام، ذکر و اذکار اور محافلِ میلاد و نعت کا اہتمام کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں