ناقص سلنڈر نصب کرنے پر ویگن ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
شاہ پور صدر (نامہ نگار)ساہیوال روڈ، شہزاد پور موڑ کے قریب پولیس تھانہ شاہ پور صدر کی جانب سے ناکہ لگایا گیا تھا۔
اس دوران ایک ہائی ایس نمبر ایل ای سی 6547، جسے محمد علی ولد بادشاہ خان سکنہ کدلتھی آڑا، تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا چلا رہا تھا، کو روکا گیا۔چیکنگ کے دوران ہائی ایس کی پچھلی سیٹوں کے نیچے 2عدد غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب ہونے کا انکشاف ہوا، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے تھے ۔