آر پی او کا اجلاس، انسداد جرائم پر کارکردگی کا جائزہ

آر پی او کا اجلاس، انسداد جرائم پر کارکردگی کا جائزہ

آر پی او کا اجلاس، انسداد جرائم پر کارکردگی کا جائزہ اشتہاری ملز موں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت آر پی او آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع سرگودھا کے سٹی، صدر اور شاہپور سرکل میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور انسداد جرائم کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے جرائم کے انسداد کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے ، منشیات فروشوں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے اور گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مقدمات کی بھرپور پیروی کی جائے ۔انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ بہترین کارکردگی ہی ایک پولیس آفیسر کا معیار ہے ، جس کو برقرار رکھنے کے لیے دیانت داری اور مسلسل محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں