منشیات سپلائر کو 10 ماہ قید اور 20ہزار روپے جرما نے کی سزا
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کی مؤثر تفتیش اور مضبوط پیروی کے نتیجے میں منشیات سپلائر کو سزا سنا دی گئی۔
تھانہ سٹی کی مؤثر تفتیش پر ایڈیشنل سیشن جج راشد نواز نے مجرم محمد عابد حسین کو 10 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، عدم ادائیگی پر مزید 2 ماہ قید ہوگی۔مجرم کو 1500 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی پی او میانوالی نے انویسٹی گیشن، پراسکیوشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دی۔