اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے زیورات، نقدی چوری

 اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر  سے زیورات، نقدی چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے ، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ باوا چک میں ارسلان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر اس کے گھر کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے ، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں