بجلی چوری کرنے والے 2افراد پر مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے دو افراد مقدمات کی لپیٹ میں آگئے ۔تھانہ سرگودھا روڈ کے مختلف علاقوں میں فیسکو ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو قابو کرلیا۔
جو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کیخلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔