دھواں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ اور شور والی 20گاڑیوں کے چالان ،60ہزارروپے جرمانہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ اور شور والی 20 گاڑیوں کے چالان کر کے 60 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ انسپکٹر تحفظ ماحولیات قیصر اقبال نے اندرون شہر سمیت مختلف تحصیلوں میں کارروائی کے دوران 50 سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 20 ٹرانسپورٹرز کو دھواں چھوڑنے اور شور کرنے پر جرمانہ کیا اور بتایا کہ آئندہ بھی کارروائی جاری رہے گی