بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ سے بے شمار صنعتی یو نٹس بند :ملک عرفان حیدر

 بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ  لو ڈشیڈنگ سے بے شمار صنعتی  یو نٹس بند :ملک عرفان حیدر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران کار خانہ بازار ملک عرفان حیدر نے کہاہے کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ سے معمولا ت زند گی بر ی طرح متاثرہورہے ہیں۔

صنعتی و گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ہی معیشت کو بہتر بنا نے میں معاو ن ثا بت ہور ہی ہے اس وقت بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ سے بے شمار صنعتی یو نٹس بند ہو گئے ہیں جن سے پیداوار کا متاثر ہو نا فطری سی با ت ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ گھریلو و صنعتی صارفین کو بلاتعطل بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں