نوسرباز دکاندار سے 50ہزار روپے کے نوٹ لیکر فرار،مقدمہ درج

نوسرباز دکاندار سے 50ہزار روپے  کے نوٹ لیکر فرار،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم نوسرباز دکاندار کے پچا س ہزار روپے ہتھیاکررفوچکر ہو گیا۔

بلاک نمبر15کے دوکاندار محمد امین کے پاس ایک نامعلوم شخص آیا جس نے کہا کہ میں خلیل نائی کا بیٹا ہوں میرے چھوٹے بھائی کی منگنی ہے مجھے پانچ سو اور ایک ہزار روپے نوٹ چاہئیں جس پر مذکورہ دوکاندار نے اسے پچاس ہزار روپے دیئے تو ملزم نے کہا کہ میرے ساتھ اپنا ملازم بھجوا دیں میں گھر سے پیسے لے کر دے دیتا ہوں مگر ملزم راستے میں ہی غائب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں