ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 196 چالان، 110 گاڑیاں بند
ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 196 چالان، 110 گاڑیاں بندبغیر ہیلمٹ، لائسنس، غلط نمبر پلیٹس، پریشر ہارن دیگر خلاف ورزیوں پر ایکشن
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کے احکامات کے تحت ڈی ٹی او طیب علی شاہ کی قیادت میں میانوالی ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ٹریفک پولیس نے 196 چالان کر کے 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 110 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس، غلط نمبر پلیٹس، پریشر ہارن اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئیں۔اس دوران 136 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔