سبزی وفر وٹ منڈی میں گندگی کا نو ٹس ،بہترصفائی کی ہدایت
سبزی وفر وٹ منڈی میں گندگی کا نو ٹس ،بہترصفائی کی ہدایت صارف کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ،قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جائے ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودھانے سبزی وفر وٹ منڈی میں گندگی کا نو ٹس لیتے ہوئے صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اورآڑھتی حضرات پر زور دیاہے کہ عام صارف کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ،جبکہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہری کے ساتھ دیہی اور دور افتادہ علاقوں کے بھی دورے کریں او رپرچون دکانوں پر بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں کاجائزہ لے کر مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔