جامعہ معظمیہ میں تکمیلِ بخاری شریف کی تقریب

جامعہ معظمیہ میں تکمیلِ  بخاری شریف کی تقریب

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)جامعہ معظمیہ میں تکمیلِ بخاری شریف کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جید علماء کرام، مشائخ عظام اور طلبہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے مفتی فضل سبحان قادری ، علامہ صاحبزادہ خواجہ محمد معظم الحق معظمی نے پُراثر اور جامع بیانات فرمائے ۔

 خواجہ محمد معظم الحق معظمی نے تربیتی و فکری موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ و حاضرین کی رہنمائی فرمائی ،حدیثِ پاک اور علومِ حدیث کے سیکھنے کے آغاز اور اس میدان میں مہارت حاصل کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر مفتی ندیم بن صدیق اسلمی صاحب نے تفصیلی اور علمی بیان پیش کیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں