سول ڈیفنس کی جانب سے کاروباری مراکز کا معائنہ، نوٹسز جاری

سول ڈیفنس کی جانب سے کاروباری مراکز کا معائنہ، نوٹسز جاری

سول ڈیفنس کی جانب سے کاروباری مراکز کا معائنہ، نوٹسز جاریآگ بجھانے کے آلات، شارٹ سرکٹ سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز نے انسٹرکٹر محمد بلال فاروق کے ہمراہ شہر کے مختلف کاروباری مراکز اور سرکاری و نجی عمارتوں کا دورہ کیا۔ دوران معائنہ آگ بجھانے کے آلات، شارٹ سرکٹ سے بچاؤ کے انتظامات اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر نے حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی پر متعدد دکانداروں اور عمارت مالکان کو قانونی نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ مدت میں سیفٹی اقدامات مکمل کیے جائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں