نہر اور راجباہ کی بندش سے پینے کے پانی کی سپلائی متاثر
نہر اور راجباہ کی بندش سے پینے کے پانی کی سپلائی متاثر نہر اور راجباہ کی بندش کی وجہ سے سرکاری واٹر سپلائیوں میں ذخیرہ کم ہو گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق نہر اور راجباہ کی بندش کی وجہ سے سرکاری واٹر سپلائیوں میں پانی کا ذخیرہ کم ہو گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نہر لوئر جہلم کے کنارے لگے ٹیوب ویلوں کی کارکردگی بھی نہر بند ہونے کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے ، جس کے باعث عوام کو پینے کے پانی کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ جیسے ہی نہر اور راجباہ میں پانی کی فراہمی بحال ہوگی، شہر میں واٹر سپلائی کی صورتحال میں بہتری آ جائے گی۔