قتل کے مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

قتل کے مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ میلہ کی حدود میں 2024 میں مبشر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حسنین نواز نامی شہری کو ناحق قتل کرنے کے جرم میں مرکزی مجرم مبشر کو عمر قید بامشقت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

تھانہ میلہ پولیس نے جدید اور روایتی طریقہ کار اپناتے ہوئے مقدمے کی تفتیش مکمل کی اور تمام شواہد عدالت میں پیش کیے ، جس پر فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے پراسیکیوشن ٹیم اور تفتیشی افسروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ \"سخت محنت اور ٹھوس شواہد کی بدولت سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا سرگودھا پولیس کی ترجیح ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں