واگزار شدہ زرعی اراضی پر دوبارہ قبضہ کی کوشش، ملزم فرار

 واگزار شدہ زرعی اراضی پر دوبارہ قبضہ کی کوشش، ملزم فرار

واگزار شدہ زرعی اراضی پر دوبارہ قبضہ کی کوشش، ملزم فرار ملزم لاکھوں روپے مالیت کا کماد اور درخت کاٹ کر لے گئے ، مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پراپرٹی اوونرشپ آرڈیننس کے تحت واگزار کروائی گئی زرعی اراضی پر ملزمان نے دوبارہ قبضہ کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر انہوں نے لاکھوں روپے مالیت کا کماد اور درخت کاٹ کر لے گئے ۔ذرائع کے مطابق مانگووال خورد میں محکمہ ریونیو کی جانب سے زمین محمد اسلم کے حوالے کی گئی تھی، مگر گزشتہ روز مسلح ملزمان نے دھاوا بول کر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اہلِ علاقہ کے دیکھنے پر ملزمان کماد اور درخت اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں